تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس سے تجاوز

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس سے تجاوز

کراچی ( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی۔کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 339 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا اور انڈیکس 3362 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 600 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹس میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، جس کے اثرات ایشیائی اسٹاک مارکیٹس پر بھی دیکھے جا رہے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 2 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ جاپان کے نکی انڈیکس میں بھی ڈیڑھ فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔ چین اور انڈونیشیا کی اسٹاک مارکیٹس بھی معمولی مندی کا شکار رہیں۔تاہم ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تھائی لینڈ کے سیٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔