لاہور( سپورٹس ڈیسک) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستانی کرکٹرز کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ایونٹ میں کوئی بھی ٹیم پاکستان کا نام بھی استعمال نہیں کر سکے گی۔3 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے اس ایونٹ میں پاکستان چیمپئنز کے نام سے ٹیم بھی شامل ہے، جبکہ 10 اکتوبر کو دبئی میں پاکستان چیمپئنز اور انڈینز چیمپئنز کے درمیان میچ بھی شیڈول تھا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال بھارتی ٹیم نے پاکستان چیمپئنز کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت اور پاکستان کے نام کے استعمال سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔