تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

عالمی سطح پر پاکستان کا سفارتی کردار مضبوط، بھارت کی تنہائی کی پالیسی ناکام قرار

عالمی سطح پر پاکستان کا سفارتی کردار مضبوط، بھارت کی تنہائی کی پالیسی ناکام قرار

 اسلام آباد(پاکستان خبر)عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 2016 میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی پالیسی عملی طور پر کامیاب نہ ہو سکی۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت امریکہ، چین، ایران اور سعودی عرب سمیت مختلف اہم علاقائی و عالمی طاقتوں کے ساتھ بیک وقت سفارتی رابطوں میں ہے اور خطے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2025 کی پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے عالمی سطح پر اپنے مؤقف کو بہتر انداز میں پیش کیا اور مختلف عالمی فورمز پر اس کی سفارتی پوزیشن مضبوط رہی۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط شراکت داری خطے میں ایک اہم حقیقت بن چکی ہے، جبکہ بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات میں بھی بہتری دیکھی گئی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک کے لیے پاکستان ایک اہم سکیورٹی شراکت دار کے طور پر ابھر رہا ہے اور معاشی و سفارتی شعبوں میں اس کا کردار بڑھ رہا ہے۔اسی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عالمی طاقتوں کی توجہ پاکستان کی معدنیات، سرمایہ کاری اور سفارتکاری کی طرف بڑھ رہی ہے، جس سے اس کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔تجزیاتی رپورٹ کے مطابق عالمی سفارتی محاذ پر ہونے والی حالیہ پیش رفت نے جنوبی ایشیا کے سیاسی توازن کو متاثر کیا ہے اور خطے میں نئی سفارتی صورتحال جنم لے رہی ہے۔