لاہور( سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کے اوپننگ بیٹر پاتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ طبی معائنہ مکمل ہونے کے باوجود انہیں کھیل میں واپسی کے لیے میڈیکل کلیئرنس نہیں مل سکی۔پاتھم نسانکا انگلینڈ کے حالیہ دورے کے دوران بائیں ران کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ان کی جگہ لہیریو اودارا کو سری لنکا کے 16 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔سات میچوں پر مشتمل یہ سہ ملکی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک کھیلی جائے گی، جس کے مقابلے راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے۔سری لنکا کے سابق کپتان چارتھ اسالنکا کو بھی انگلینڈ کے دورے میں ون ڈے میچوں کے دوران مایوس کن کارکردگی کے باعث ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی آخری تین اننگز میں بالترتیب ایک، 11 اور 7 رنز بنائے تھے۔سیریز کا شیڈولپاکستان اپنی مہم کا آغاز 18 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف میچ سے کرے گا، جبکہ 20 اکتوبر کو اسی میدان پر انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 22 اکتوبر کو راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس کے بعد سیریز لاہور منتقل ہوجائے گی، جہاں پاکستان 25 اکتوبر کو انگلینڈ اور 27 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گا۔گروپ مرحلے کا آخری میچ 29 اکتوبر کو سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست دو ٹیمیں 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فائنل کھیلیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جیتی تھی۔ قومی ٹیم نے ابتدائی دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی، جبکہ سری لنکا آخری مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہا۔سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے سری لنکا کا نظرثانی شدہ اسکواڈلہیریو اودارا، اویشکا فرنینڈو، کامل مشارا، کوشل مینڈس (کپتان)، پاون رتنائیکے، سہان آراچیگے، کامندو مینڈس، جنتھ لیاناگے، داسن شناکا، دونتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشانا، سچندو کولمباج، دشمنتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو، دلشان مدوشنکا اور ایشان مالنگا۔