تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

پی بی 9 کوہلو کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ مقرر کرنے کا حکم

پی بی 9 کوہلو کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ مقرر کرنے کا حکم

اسلام آباد( پاکستان خبر) سپریم کورٹ نے پی بی 9 کوہلو میں دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے مقدمہ تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل کامران مرتضیٰ نے عدالت کو بتایا کہ قواعد کے تحت تین رکنی بینچ انتخابی ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں سن سکتا ہے، تاہم سپریم کورٹ کے نئے قواعد میں انتخابی ٹریبونل کا ذکر نہیں کیا گیا۔جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ چار پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ ہوئی اور اصل تنازع غیرحقیقی ٹرن آؤٹ کا ہے۔ عدالت اس معاملے پر پہلے بھی فیصلہ دے چکی ہے، جبکہ موجودہ کیس میں بھی ٹرن آؤٹ 80 فیصد سے زیادہ ہونے کا سوال موجود ہے۔عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ پی بی 9 کوہلو سے مسلم لیگ ن کے نواب چنگیز مری کامیاب ہوئے تھے، جن کی کامیابی کو پیپلز پارٹی کے نصیب اللہ نے چیلنج کررکھا ہے۔