تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پٹرولیم لیوی میں اضافہ، پٹرول پر عائد شرح 80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی

پٹرولیم لیوی میں اضافہ، پٹرول پر عائد شرح 80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی

لاہور ( کامرس ڈیسک): حکومت نے پٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی میں 9 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا، جس کے بعد پٹرول پر لیوی کی شرح دوبارہ 80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اضافے سے قبل پٹرول پر عائد لیوی 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر تھی۔ پٹرولیم لیوی میں اضافے کے باعث عوام پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے کیونکہ یہ پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی قیمت پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے۔دوسری جانب حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 19 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل مٹی کا تیل 231 روپے 14 پیسے فی لیٹر دستیاب تھا۔حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد پٹرولیم لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس کی شرح بدستور 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 18 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔