تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پیٹرول پمپ مالکان نے حکومتی پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کر دی

پیٹرول پمپ مالکان نے حکومتی پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کر دی

کراچی(کامرس ڈیسک) آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی مجوزہ پیٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کرتے ہوئے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مجوزہ پالیسی پر نظرثانی کرے اور مسائل کا بوجھ پیٹرول پمپ مالکان پر نہ ڈالا جائے۔انہوں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کے ساتھ قیمتوں کے تعین سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ متفقہ اور قابلِ عمل پالیسی مرتب کی جا سکے۔نعمان علی بٹ کے مطابق ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پیٹرول پمپ مالکان مجوزہ پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی پر شدید تحفظات رکھتے ہیں اور حکومت کو اس فیصلے سے قبل متعلقہ فریقوں سے مشاورت کرنی چاہیے۔