تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

وزیراعظم کی مون سون صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی مون سون صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

 اسلام آباد( پاکستان خبر)وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم کو ملک میں مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ مون سون بارشوں کے دوران صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ رابطوں کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بروقت مقابلہ کیا جاسکے۔ملاقات میں وزیراعظم کو پیشگی اطلاع رسانی کے نظام کو مکمل فعال بنانے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ جاری تعاون کے حوالے سے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔