تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پراڈا کا قمری مشنز کے لیے جدید اسپیس سوٹ متعارف، ناسا پروگرام میں استعمال کا امکان

پراڈا کا قمری مشنز کے لیے جدید اسپیس سوٹ متعارف، ناسا پروگرام میں استعمال کا امکان

میلان( ویب ڈیسک)اطالوی لگژری فیشن ہاؤس پراڈا نے چاند پر بھیجے جانے والے آئندہ خلائی مشنز کے لیے تیار کردہ جدید اندرونی خلائی سوٹ کی رونمائی کر دی ہے، جو امریکی خلائی ادارے ناسا کے قمری پروگرام میں استعمال کیا جائے گا۔یہ جدید خلائی لباس پراڈا نے خلائی انفراسٹرکچر کمپنی “ایکسیم اسپیس” کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔ اس سوٹ میں جدید ہوا دار نظام کپڑے کے اندر ہی شامل کیا گیا ہے جبکہ ایک خاص کولنگ سسٹم باریک نالیوں کے ذریعے ٹھنڈا پانی جسم کے اہم حصوں تک پہنچاتا ہے تاکہ خلاباز سخت خلائی ماحول میں بھی مناسب جسمانی درجہ حرارت برقرار رکھ سکیں۔پراڈا کے مارکیٹنگ سربراہ لورینزو برٹیلی نے کہا کہ یہ منصوبہ کمپنی کے ڈیزائن اور جدید مواد کے تجربے اور خلائی انجینئرنگ کے امتزاج کا نتیجہ ہے، جو انسان کی چاند پر واپسی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ایکسیم اسپیس کے چیف ایگزیکٹو جوناتھن کرٹن کے مطابق یہ خلائی سوٹ مختلف شعبوں کی مشترکہ مہارت کا نتیجہ ہے، جسے کوئی ایک ادارہ اکیلے تیار نہیں کر سکتا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ خلائی سوٹ آئندہ قمری مشنز میں خلابازوں کی حفاظت اور کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔