تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

صدر اور وزیراعظم کی یوم پاکستان کی 86 ویں سالگرہ پر قوم کو مبارکباد

صدر اور وزیراعظم کی یوم پاکستان کی 86 ویں سالگرہ پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد( پاکستان خبر) یوم پاکستان کی 86 ویں سالگرہ کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو دلی مبارکباد پیش کی اور اتحاد، استحکام اور قومی عزم کی اہمیت پر زور دیا۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ 1940 وہ تاریخی دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے قراردادِ پاکستان منظور کی اور ایک آزاد وطن کا تصور پیش کیا، جہاں اسلامی اقدار کے مطابق زندگی گزاری جا سکے۔ انہوں نے اپنے بزرگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جن کی بدولت پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔صدر نے مزید کہا کہ قیامِ پاکستان کے وقت ملک کو بے شمار چیلنجز کا سامنا تھا، تاہم قوم نے تعاون اور محنت سے مشکلات پر قابو پایا۔ پاکستان نے مضبوط ریاستی ادارے قائم کیے، دفاعی صلاحیت کو ناقابل تسخیر بنایا اور جوہری قوت حاصل کی۔ دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ اور قدرتی آفات میں قوم کی یکجہتی قابلِ تعریف ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یومِ پاکستان ایک ایسا دن ہے جب مسلم قیادت نے متحد ہو کر آزاد وطن کے قیام کی بنیاد رکھی۔ علامہ اقبال کے نظریے نے ایسی ریاست کی بنیاد فراہم کی جہاں مسلمانوں کے آئینی و سیاسی حقوق محفوظ ہوں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ 14 اگست 1947 کو پاکستان کا قیام ہمارے آبا و اجداد کی قربانیوں کا نتیجہ ہے اور قوم نے ہر آزمائش میں عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کا سفر نوزائیدہ ریاست سے جوہری طاقت تک استقامت اور مضبوط عزم کی داستان ہے۔