تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

روضہ رسولؐ پر وزیراعظم کی حاضری، عالمی امن اور ملک کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں

روضہ رسولؐ پر وزیراعظم کی حاضری، عالمی امن اور ملک کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں

مدینہ منورہ( پاکستان خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی سمیت عالم اسلام اور دنیا بھر میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔وزیراعظم دفتر کے مطابق وزیراعظم جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے جہاں گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے ان کا اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم نے مسجد نبویؐ میں حاضری کے دوران درود و سلام پیش کیا اور امت مسلمہ کی بھلائی، پاکستان کی خوشحالی اور عالمی امن کے لیے دعا کی، اس موقع پر وفد کے لیے روضہ رسولؐ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد مدینہ منورہ سے دوحہ روانہ ہوں گے جہاں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں خطے کی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔