تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ڈسکوز کی نجکاری: غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی

ڈسکوز کی نجکاری: غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی


 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) ڈسکوز کی نجکاری کے عمل میں چین، قطر، سعودی عرب اور ترکی نے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔حکومتی منصوبے کے مطابق یہ ممالک مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی خریداری کے لیے حصہ لے سکتے ہیں۔ حکومت نے فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینیٹر افنان اللہ کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں نجکاری کمیشن کے حکام نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ نے ان کمپنیوں کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی ہے۔حکام کے مطابق مختلف ممالک میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے روڈ شوز بھی منعقد کیے جائیں گے، تاہم ایک سرمایہ کار کو ایک سے زیادہ ڈسکوز خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔نجکاری کمیشن کے مطابق فیسکو کے لیے اظہارِ دلچسپی کی آخری تاریخ 7 جولائی مقرر کی گئی ہے، جبکہ دیگر کمپنیوں کے لیے یہ عمل مرحلہ وار اگست اور ستمبر تک مکمل کیا جائے گا۔