تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع

سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع

اسلام آباد( پاکستان خبر) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارگلہ تھانے میں 26 نومبر کے واقعات سے متعلق درج مقدمے میں پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملزمان کے چالان جمع نہ کرانے سے متعلق عدالت کی جانب سے جاری نوٹس کا جواب بھی پیش کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ عدالت کے 23 جون 2026 کے حکم پر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کیے گئے تھے، تاہم کوششوں کے باوجود ان پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے کے باعث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق اشتہاری کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اشتہاری کارروائی مکمل ہونے کے بعد ضابطہ فوجداری کی دفعہ 173 کے تحت چالان کی تیاری آخری مراحل میں ہے، جبکہ چالان مکمل ہوتے ہی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ڈی آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمے کی کارروائی میں کسی بھی مرحلے پر غفلت، تاخیر یا کوششوں میں کمی نہیں کی گئی اور قانون کے مطابق تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔