تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پی ٹی آئی رہنماؤں میں ناراضگی کی تصدیق، علیحدہ گروپ کی تردید

پی ٹی آئی رہنماؤں میں ناراضگی کی تصدیق، علیحدہ گروپ کی تردید

اسلام آباد ( پاکستان خبر) پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی معاملات پر رہنما شوکت یوسفزئی نے پارٹی میں بعض رہنماؤں کی ناراضگی کی تصدیق کر دی ہے۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی میں ناراضگی ضرور موجود ہے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی الگ گروپ تشکیل پا رہا ہے یا حکومت کے لیے کوئی خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا چند ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کے مطابق یہ صرف چھوٹے نوعیت کے اختلافات اور مسائل ہیں جو جلد حل ہو جائیں گے۔شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بانی تحریک انصاف کے کہنے پر استعفیٰ دیا تھا، اور اگر کسی سطح پر کوئی غلط فہمی موجود ہے تو اسے بھی جلد دور کر لیا جائے گا۔