تازہ ترین
دہشت گردی پر بات ہوگی مگر شواہد کے ساتھ، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب نئے سال کے آغاز میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال مخالفین حسد کے بجائے وزیراعلیٰ کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک وائرل امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 7800 روپے کا بڑا اضافہ پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت مچل اور فلپس کی مزاحمت، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا، بھارت کو دھچکا رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا دیا بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے دی
پاکستان خبر

پنجاب کی دیہی خواتین کے لیے ’’شی تھریڈ‘‘ ٹیکسٹائل تربیتی پروگرام کا آغاز

پنجاب کی دیہی خواتین کے لیے ’’شی تھریڈ‘‘ ٹیکسٹائل تربیتی پروگرام کا آغاز

لاہور ( پاکستان خبر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیہی خواتین کو ہنرمند بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ’’شی تھریڈ‘‘ پروگرام تیار کرلیا، جس کے تحت ابتدائی طور پر 1150 خواتین کو ٹیکسٹائل کی تربیت دی جائے گی، جبکہ جون تک 2500 خواتین کی تربیت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو ماہانہ 15 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، جبکہ کورس مکمل کرنے کے بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری میں روزگار بھی فراہم کیا جائے گا۔محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام لاہور کے دیہی علاقوں کی خواتین کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔ امیدواروں کو انڈسٹریل سلائی مشین آپریٹر اور اپیرل سپروائزر کی تربیت دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ملتان روڈ کے قریب شاہکام انڈسٹری میں تربیتی مرکز قائم کیا گیا ہے، جہاں 3 ماہ کے کورس میں کلاس روم تعلیم کے ساتھ عملی تربیت بھی شامل ہوگی۔پروگرام میں داخلے کے لیے خواتین کی عمر 18 سے 45 سال، پنجاب کا ڈومیسائل اور کم از کم میٹرک تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے۔ خواہش مند خواتین قومی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کے ہمراہ شاہکام انڈسٹریز میں درخواست جمع کرا سکتی ہیں۔ابتدائی جانچ اور اہلیت کی تصدیق کے بعد داخلے سے قبل امیدواروں کو حلف نامہ بھی جمع کرانا ہوگا۔ رجسٹریشن سے متعلق معلومات اسسٹنٹ کمشنرز، یونین کونسل سیکرٹریز اور متعلقہ ضلعی دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز کے مطابق پروگرام کا مقصد دیہی خواتین کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر سکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنانا اور انہیں ٹیکسٹائل انڈسٹری سے منسلک کرنا ہے