تازہ ترین
میدویدیف تماشائی کو گیند لگنے پر نااہل،بیجنگ اوپن ورلڈکپ 2027: پاکستان، بھارت سمیت 10 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرگئیں سلمان آغا کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی ختم، ٹیم سے بھی باہر ہوگئے حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے وزیراعظم کی سردیوں میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت ایل این جی فراہمی میں خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا صوبائی صحت، تعلیم اخراجات کا ہدف کم کرنے پر غور پاکستان کی 16 ممالک میں گوشت برآمد کرنے کی بنیاد قائم ہوگئی نائجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 32 افراد جاں بحق آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک برطانوی اڈے سے بی ون بمبار طیارے واپس بلا لیے گئے، وینس سرخی: ایران کی خلیجی ممالک کو خبردار، سرزمین حملوں کیلئے استعمال نہ ہونے دیں حکومت اور اپوزیشن میں 24 گھنٹوں میں مذاکرات کی امید، فواد چودھری اپنی چھت اپنا گھر، عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے پر جواب خیبرپختونخوا کی صورتحال، صدر اور وزیراعظم میں آج اہم مشاورت پرائیویٹ استاد
پاکستان خبر

راجپال یادیو کی مشتاق خان سے آخری ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں

راجپال یادیو کی مشتاق خان سے آخری ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں

ممبئی( شو بز ڈیسک) بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار راجپال یادیو نے اداکار مشتاق خان کے انتقال سے چند گھنٹے قبل ہونے والی آخری ملاقات کی تفصیلات بیان کردیں۔مشتاق خان گزشتہ روز 56 برس کی عمر میں پھیپھڑوں کے سرطان کے باعث انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال پر بھارتی شوبز شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔راجپال یادیو نے بتایا کہ وہ اسی دوپہر مشتاق خان سے ملنے اسپتال گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشتاق خان نے انہیں دیکھا، ہاتھ ملایا اور گفتگو کے دوران ان کی باتوں کا جواب بھی دیتے رہے۔اداکار نے جذباتی انداز میں کہا کہ انہیں اب بھی یقین نہیں آرہا کہ جس شخص سے صرف دو گھنٹے قبل ملاقات اور ہاتھ ملایا تھا، وہ اب دنیا میں موجود نہیں۔راجپال یادیو نے اسپتال میں مشتاق خان سے ملاقات کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی تھی، جسے بعد میں تصویر سے تبدیل کردیا۔مشتاق خان نے 1980ء میں فلم ’البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے؟‘ سے فنی سفر شروع کیا تھا اور تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط کیریئر میں ’ویلکم‘، ’غدر: ایک پریم کتھا‘ اور ’استری 2‘ سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کی۔