تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

مولانا فضل الرحمان نے کبھی گورنر شپ نہیں مانگی، رانا ثنا اللہ

مولانا فضل الرحمان نے کبھی گورنر شپ نہیں مانگی، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (پاکستان خبر) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے کبھی گورنر شپ یا کسی دوسرے عہدے کا مطالبہ نہیں کیا۔اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مولانا فضل الرحمان کا تعاون حاصل کرنا چاہیے۔ اگر مولانا فضل الرحمان کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کوئی بات چیت ہوئی ہے تو اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ان سے کبھی گورنر شپ یا کسی اور معاملے میں کوئی تقاضا نہیں کیا۔ ان کے خیال میں جاری کیے گئے نوٹسز کے معاملات بھی حل ہو سکتے ہیں۔وزیراعظم کے مشیر نے تحریک انصاف کے رہنما سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے کہتے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کی محبت میں جان دے دیں گے، لیکن دوسری جانب خود محسن نقوی سے ملاقاتیں کرتے تھے۔رانا ثنا اللہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کی وجہ ملاقاتوں کے دوران پیغامات پہنچانا اور سیاسی بیانیے بنانا تھا۔ انہیں بارہا کہا گیا کہ اس طرح کی مہم اور سوشل میڈیا پر تنقید سے گریز کریں، لیکن وہ باز نہیں آئے، جس کے بعد ملاقاتیں بند کرنا پڑیں۔