تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

کراچی ( کامرس ڈیسک) پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل صرافہ جیمز کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 15 ہزار 300 روپے بڑھ کر چار لاکھ 94 ہزار 62 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونا 13 ہزار 117 روپے اضافے کے بعد چار لاکھ 23 ہزار 578 روپے پر بند ہوا۔چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، 24 قیراط فی تولہ چاندی 200 روپے بڑھ کر سات ہزار 984 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 153 ڈالر بڑھ کر چار ہزار 713 ڈالر ہو گیا۔آل صرافہ جیمز کے مطابق پاکستان میں مسلسل چار روز کے دوران فی تولہ سونا 26 ہزار 800 روپے بڑھ چکا ہے، جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں چار روز میں فی اونس سونا 268 ڈالر کے اضافے کے بعد فروخت ہو رہا ہے۔