تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بڑھتی آبادی پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے: وزیر خزانہ

بڑھتی آبادی پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے: وزیر خزانہ

اسلام آباد( پاکستان خبر) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش بڑے چیلنجز میں بڑھتی ہوئی آبادی بھی شامل ہے، جس سے نمٹنے کے لیے بروقت اور مؤثر اقدامات کرنا ضروری ہیں۔اسلام آباد میں عالمی یومِ آبادی کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ نیشنل پاپولیشن کونسل کا قیام آبادی سے متعلق پالیسی سازی اور بہتر منصوبہ بندی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے جامع اور مربوط حکمت عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آبادی میں اضافے کو متوازن رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کی غرض سے فنڈز بھی مختص کیے گئے ہیں۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث ملک کے دستیاب وسائل پر دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، اس لیے مؤثر منصوبہ بندی اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔