تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

روس میں پہلی بار روبوٹس کی علامتی شادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

روس میں پہلی بار روبوٹس کی علامتی شادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ماسکو( ویب ڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں پہلی مرتبہ روبوٹس کی علامتی شادی کی تقریب منعقد کی گئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔تقریب ماسکو کی ایک لائبریری میں منعقد ہوئی، جہاں رابرٹ اور میٹلڈا نامی دو روبوٹس کو علامتی طور پر میاں بیوی قرار دیا گیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دونوں روبوٹس کو رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ تقریب کے دوران انہیں شادی کی مناسبت سے خصوصی ویڈنگ بریسلیٹس بھی پہنائے گئے۔رپورٹس کے مطابق رابرٹ کو ایک دفتری ملازم اور بلاگر کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جبکہ میٹلڈا ایک بیلرینا روبوٹ کے طور پر تیار کی گئی ہے۔یہ منفرد تقریب جدید روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی، جس نے ٹیکنالوجی کے شوقین افراد اور سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔