تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

روس کا یوکرین پر شدید حملہ، کیف سمیت کئی شہروں میں 9 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

روس کا یوکرین پر شدید حملہ، کیف سمیت کئی شہروں میں 9 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

کیف، ماسکو ( کامرس ڈیسک) روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی میں شدت آگئی ہے، جہاں روسی فضائی، میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی بڑے شہروں میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملوں میں توانائی کے مراکز سمیت شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث متعدد علاقوں میں تباہی ہوئی اور ہزاروں شہری محفوظ مقامات اور زیر زمین میٹرو اسٹیشنوں میں منتقل ہو گئے۔جنوب مشرقی شہر دنیپرو میں میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے، جبکہ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دارالحکومت کیف میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ایک 24 منزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا اور ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔شمال مشرقی شہر خارکیف میں بھی ڈرون اور میزائل حملوں کے باعث ایک بچے سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔دوسری جانب روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے گزشتہ ماہ لوہانسک میں ہونے والے ایک مبینہ یوکرینی حملے کا جواب ہیں، تاہم یوکرین نے اس میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔روسی حکام کے مطابق جنوبی علاقے کراسنودار میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جبکہ کریمیا کے بحری اڈے سیواستوپول میں بھی ڈرون حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔چار سال سے زائد عرصے سے جاری روس-یوکرین جنگ میں حالیہ مہینوں کے دوران فضائی حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کا بنیادی ڈھانچہ اور توانائی کے مراکز شدید متاثر ہو رہے ہیں۔