تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

روسی فٹ اینڈ ماؤتھ ویکسین کی بحالی، لائیوسٹاک شعبے کے لیے بڑی پیشرفت

روسی فٹ اینڈ ماؤتھ ویکسین کی بحالی، لائیوسٹاک شعبے کے لیے بڑی پیشرفت

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) لائیوسٹاک کے شعبے میں اہم پیشرفت کے طور پر روسی فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز ویکسین کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔اس پیش رفت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے کلیدی کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں لائیوسٹاک شعبے کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کو مزید تقویت ملی ہے۔پاکستان میں فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز کے باعث لاکھوں مویشی متاثر ہو رہے ہیں، جس سے مویشیوں کی پیداوار اور برآمدات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران اس بیماری کے تقریباً دو ہزار ایک سو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے روسی ویکسین کی فراہمی سے متعلق اہم مسئلہ کامیابی سے حل کر لیا گیا ہے۔ روس کے تجارتی نمائندے ڈینس اے نیو زوروف نے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری پر اس کونسل کے کردار کو سراہا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مویشی پالنے والے کسانوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور بیماریوں سے بچاؤ کا نظام مزید مؤثر بنے گا۔ بہتر ویکسین کی دستیابی سے لائیوسٹاک کی پیداوار اور معیار میں بہتری کے ساتھ شعبے میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اس پیش رفت سے پاکستان کے لائیوسٹاک شعبے کو فروغ، برآمدات میں اضافہ اور پاکستان و روس کے درمیان تعاون میں مزید استحکام کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔