دبئی( شو بز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور بھارتی اداکارہ و انٹرنیٹ شخصیت راکھی ساونت کی دبئی میں اچانک ملاقات نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔صبا قمر ایک تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود تھیں، جہاں راکھی ساونت ان سے ملاقات کے لیے پہنچیں۔ دونوں فنکاراؤں نے گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور تصاویر بھی بنوائیں۔راکھی ساونت صبا قمر کے لیے پھول اور ایک انگوٹھی بھی لے کر آئیں، جس پر پاکستانی اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ صبا قمر نے تحائف کی جھلک بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔دونوں فنکاراؤں کی غیر متوقع ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں، جہاں مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔