تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

صادق خان ہاؤس آف لارڈز کے رکن نامزد، برطانوی سیاست میں نیا اعزاز

صادق خان ہاؤس آف لارڈز کے رکن نامزد، برطانوی سیاست میں نیا اعزاز

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ہاؤس آف لارڈز کے نئے ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، جن میں لندن کے سابق میئر صادق خان کا نام بھی شامل ہے۔برطانوی حکومت کے مطابق وزیراعظم کی سفارش پر بادشاہ چارلس سوم نے نئی نامزد شخصیات کو تاحیات رکنِ ایوانِ بالا (لائف پیر) بنانے کی منظوری دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔اس فیصلے کے بعد صادق خان برطانوی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا ہاؤس آف لارڈز کے رکن بن جائیں گے، جہاں انہیں قانون سازی کے عمل، قومی پالیسیوں اور اہم عوامی معاملات پر ہونے والی بحث میں حصہ لینے کا حق حاصل ہوگا۔صادق خان لندن کے تین مرتبہ منتخب ہونے والے میئر رہ چکے ہیں اور برطانوی سیاست میں پاکستانی نژاد مسلم رہنما کے طور پر نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ اس سے قبل انہیں برطانیہ کے اعلیٰ اعزاز نائٹ ہُڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق نئی نامزدگیوں کا مقصد مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو قومی سطح پر خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ہاؤس آف لارڈز میں اس وقت تقریباً 774 ارکان شامل ہیں اور یہ برطانوی پارلیمنٹ کا ایک اہم حصہ ہے، جہاں قانون سازی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ قومی اور عوامی اہمیت کے معاملات پر تفصیلی بحث کی جاتی ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق صادق خان کی لارڈ شپ ان کے سیاسی سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جبکہ برطانیہ میں پاکستانی نژاد برادری کے لیے بھی اسے ایک نمایاں کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔