تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سام سنگ گلیکسی زیڈ فلپ سیریز بند کر سکتا ہے، نئی افواہ سامنے آ گئی

سام سنگ گلیکسی زیڈ فلپ سیریز بند کر سکتا ہے، نئی افواہ سامنے آ گئی

سیئول (ویب ڈیسک) سام سنگ کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنے والے معروف ٹِپسٹر آئس یونیورس نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی اپنی گلیکسی زیڈ فلپ فولڈ ایبل اسمارٹ فون سیریز بند کرنے پر غور کر رہی ہے، جبکہ گلیکسی زیڈ فلپ 8 اس سیریز کا آخری ماڈل ثابت ہو سکتا ہے۔اگرچہ اس سے قبل بھی اس نوعیت کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں، تاہم اس بار یہ دعویٰ نسبتاً قابلِ اعتماد ذریعے سے سامنے آنے کے باعث ٹیکنالوجی حلقوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس ممکنہ فیصلے کی ایک بڑی وجہ رَیم اور دیگر الیکٹرانک پرزہ جات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں، جن کے باعث فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کی تیاری کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔حال ہی میں موٹرولا نے بھی اپنے ریزر 70 اور ریزر 70 الٹرا ماڈلز کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ مہنگے پرزہ جات کو قرار دیا تھا۔دوسری جانب یورپ اور امریکا سمیت مغربی منڈیوں میں فلِپ اسٹائل فولڈ ایبل فونز کی دستیابی بھی محدود ہوتی جا رہی ہے۔ اوپو، شیاؤمی، ویوو اور آنر جیسی کئی کمپنیاں یا تو ایسے فونز کی فروخت بند کر چکی ہیں یا انہیں چین سے باہر متعارف نہیں کرا رہیں، جس کے باعث اس وقت صرف سام سنگ اور موٹرولا ہی اس طرز کے فولڈ ایبل فونز فروخت کر رہے ہیں۔تاہم یہ تمام اطلاعات تاحال غیر مصدقہ افواہوں پر مبنی ہیں اور سام سنگ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔ ماہرین کے مطابق کمپنی مکمل طور پر سیریز ختم کرنے کے بجائے گلیکسی زیڈ فلپ 8 کے بعد اس کی فروخت یا نئی پیشکش کو عارضی طور پر بھی روک سکتی ہے۔