تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سعودی عرب کا 3 ارب ڈالر قرض رول اوور، زرمبادلہ ذخائر برقرار رہنے کی توقع

سعودی عرب کا 3 ارب ڈالر قرض رول اوور، زرمبادلہ ذخائر برقرار رہنے کی توقع

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے حاصل کیا گیا 3 ارب ڈالر کا قرض کامیابی سے دوبارہ مدتِ ادائیگی میں توسیع (رول اوور) کر دیا گیا ہے، جس سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر موجودہ سطح پر برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے سعودی قرض کی تجدید سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ "سب ٹھیک ہے"۔وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب نے رواں سال اپریل میں پاکستان کو تین ماہ کے لیے 3 ارب ڈالر فراہم کیے تھے تاکہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے واجب الادا قرض کی ادائیگی کر سکے۔یہ قرض رواں ہفتے کے آغاز میں اپنی مدت پوری کر چکا تھا، تاہم وزارت خزانہ کی جانب سے اس کی تجدید کے حوالے سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوئی باضابطہ تفصیل سامنے نہیں آئی تھی۔محمد اورنگزیب گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کے ہمراہ سعودی عرب گئے تھے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان مالی و اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔وزیر خزانہ کی وطن واپسی کے بعد سعودی قرض کی تجدید سے متعلق یہ پہلا عوامی بیان سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ ستمبر 2026 تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں اپنے مجموعی 12.5 ارب ڈالر کے ذخائر برقرار رکھیں گے۔بعد ازاں متحدہ عرب امارات کی جانب سے مالی معاونت واپس لینے کے بعد سعودی عرب نے پاکستان کے لیے اپنی مالی معاونت میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی تعاون 8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔