تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی( پاکستان خبر) سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں ضلع میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں، پولیس پر حملوں اور گاڑی میں نصب خودکش بم دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے وسیع پیمانے پر مشترکہ آپریشنز شروع کیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بنوں اور قریبی علاقوں میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 24 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیئرنس اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز بدستور جاری رہیں گے، جبکہ حملوں کے ذمہ داروں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت عزمِ استحکام کے وژن کے مطابق دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت، عزم اور قربانیوں کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی، جبکہ شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔وزیراعظم نے بھی سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں ناگزیر ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔