تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

دفاعی صنعت میں سرکاری و نجی تعاون کے فروغ کیلئے سیمینار کا انعقاد

دفاعی صنعت میں سرکاری و نجی تعاون کے فروغ کیلئے سیمینار کا انعقاد

کراچی ( کامرس ڈیسک) ڈیفنس انڈسٹریل پروڈکشن ریگولیٹری اتھارٹی (ڈپرا) کے زیرِ اہتمام پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) واہ میں ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں دفاعی پیداوار کے شعبے سے وابستہ مختلف اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔سیمینار میں حکومتی شخصیات، دفاعی پیداوار سے متعلق اداروں، نجی شعبے، تعلیمی اداروں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد پاکستان کی دفاعی صنعت میں سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا اور مشترکہ شراکت داری کو مضبوط بنانا تھا۔چیئرمین ڈپرا نے اپنے خطاب میں دفاعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، مقامی صلاحیتوں میں اضافے اور سرکاری و نجی اشتراک کو مؤثر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط، مسابقتی اور خود کفیل دفاعی صنعت کا قیام نہ صرف ملکی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ہوگا بلکہ دفاعی برآمدات میں اضافے اور معاشی ترقی کے لیے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔سیمینار کے دوران عالمی دفاعی مارکیٹ میں موجود مواقع، صنعتی تعاون کے امکانات اور دفاعی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے سے متعلق پینل مباحثے بھی منعقد کیے گئے۔شرکا نے ضابطہ کار نظام کو مزید بہتر بنانے، سرمایہ کاری کے فروغ اور مقامی سطح پر دفاعی مصنوعات کی تیاری میں وسعت لانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین ڈپرا نے تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سیمینار پاکستان کی دفاعی برآمدات میں اضافے اور صنعت کی ترقی کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔