تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

شاہ ویر جعفری کی پہلی ٹی وی پرفارمنس، مداحوں کے دلچسپ تبصرے

شاہ ویر جعفری کی پہلی ٹی وی پرفارمنس، مداحوں کے دلچسپ تبصرے

لاہور( شو بز ڈیسک)یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے نئے ڈرامے ’حرمت‘ کے ذریعے ٹیلی ویژن پر اداکاری کا آغاز کردیا، تاہم پہلی قسط نشر ہوتے ہی ان کی پرفارمنس پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے سامنے آنے لگے۔شاہ ویر ڈرامے میں ایک امیر اور روایتی ’رچ برَیٹ‘ کا کردار ادا کررہے ہیں، جبکہ دنانیر مبین مرکزی کردار حرمت کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔پہلی قسط کے بعد کئی صارفین نے شاہ ویر کی سنجیدہ اداکاری پر مزاحیہ تبصرے کیے۔ بعض ناظرین کا کہنا تھا کہ وہ انہیں اب بھی یوٹیوب پر اسکیٹس کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، جبکہ کچھ صارفین نے لکھا کہ ڈرامہ دیکھتے ہوئے انہیں شاہ ویر کا مخصوص ہنسنے کا انداز یاد آتا رہا۔دوسری جانب دنانیر مبین کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے خاصی پذیرائی ملی۔ مداحوں نے ان کے تاثرات اور اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے ان کی پرفارمنس کو سراہا۔