تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

شہباز شریف کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب

شہباز شریف کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب

اسلام آباد (پاکستان خبر) وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس شروع ہوگیا، جس میں وفاقی وزراء اور اعلیٰ عسکری حکام شریک ہیں۔اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی موجود ہیں، جبکہ صوبے کی مجموعی صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو خیبرپختونخوا کے حوالے سے کیے گئے مختلف فیصلوں اور ان کے نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی جارہی ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا، جس کی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی اور خیبرپختونخوا کی صورتحال پر مشاورت کے علاوہ آئندہ دنوں میں متوقع قانون سازی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ اس موقع پر انتخابی اصلاحات کمیٹی کے قیام کے لیے حکمت عملی بھی طے کیے جانے کا امکان ہے۔