تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اے آئی کی نظروں سے اوجھل رکھنے والی شرٹ تیار

اے آئی کی نظروں سے اوجھل رکھنے والی شرٹ تیار

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) مشہور ڈیزائنر نے ایک ایسی شرٹ تیار کی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسے پہننے والے افراد چہرہ شناخت کرنے والی مصنوعی ذہانت کی نظروں سے اوجھل ہوسکتے ہیں۔ڈیزائنر سائمن ویکرٹ نے یہ منفرد لباس دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت سے لیس ویڈیو نگرانی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ردِعمل میں تیار کیا ہے۔’ڈیجیٹل کیموفلاج‘ نامی شرٹ کے مخصوص رنگ اور تجریدی نقش و نگار مصنوعی ذہانت پر مبنی اشیا کی شناخت کرنے والے نظاموں کو مبینہ طور پر الجھا دیتے ہیں، جس کے باعث یہ نظام شرٹ پہننے والے شخص کو انسان کے طور پر شناخت کرنے میں ناکام ہوسکتے ہیں۔سائمن ویکرٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت کے نظاموں نے دراصل یہ نہیں سیکھا کہ انسان کیا ہوتا ہے، بلکہ لاکھوں تربیتی تصاویر کی مدد سے یہ سیکھا ہے کہ انسان عام طور پر شماریاتی اعتبار سے کیسا دکھائی دیتا ہے۔تاہم ڈیزائنر نے واضح کیا کہ ’ڈیجیٹل کیموفلاج‘ پولیس سے بچنے کا ذریعہ نہیں اور نہ ہی یہ مکمل گمنامی کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔