تازہ ترین
دہشت گردی پر بات ہوگی مگر شواہد کے ساتھ، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب نئے سال کے آغاز میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال مخالفین حسد کے بجائے وزیراعلیٰ کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک وائرل امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 7800 روپے کا بڑا اضافہ پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت مچل اور فلپس کی مزاحمت، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا، بھارت کو دھچکا رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا دیا بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے دی
پاکستان خبر

صحافیوں کے خلاف جرائم پر خاموشی سچ اور انصاف دبانے کے مترادف ہے، بلاول

صحافیوں کے خلاف جرائم پر خاموشی سچ اور انصاف دبانے کے مترادف ہے، بلاول

کراچی ( پاکستان خبر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صحافیوں کے خلاف جرائم پر خاموشی اختیار کرنا سچ اور انصاف کی آواز دبانے کے برابر ہے، صحافیوں کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صحافیوں کو دھمکیوں، تشدد، ہراسانی اور قتل جیسے سنگین جرائم سے محفوظ رکھنا ضروری ہے، جبکہ ان جرائم میں ملوث افراد کو سزا نہ ملنا عوام کے حقِ آگاہی کو خاموش کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی عوام تک حقائق پہنچانے، طاقت کے ایوانوں کا احتساب کرنے اور معاشرے میں شعور اجاگر کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کا قانون کی گرفت سے بچ نکلنا آزادیٔ صحافت، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 1973 کا متفقہ آئین ہر شہری کو آزادیٔ اظہار کا بنیادی حق دیتا ہے اور اس کا تحفظ جمہوری ریاست کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دورِ حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سابق آمر ضیاء الحق کے دور میں آزادیٔ صحافت دبانے کے لیے بنائے گئے قوانین ختم کیے، جو پریس کی آواز خاموش کرنے کے لیے استعمال ہوتے رہے تھے۔ ان کے مطابق یہ تاریخی اقدام جمہوریت میں اختلافِ رائے اور آزاد صحافت کی اہمیت کا عکاس تھا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے عزم ظاہر کیا کہ ان کی جماعت آزادیٔ صحافت، آزادیٔ اظہار اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد صحافت کے بغیر جمہوریت مضبوط اور عوام باخبر و بااختیار نہیں ہوسکتے۔