تازہ ترین
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی کنٹرول یقینی بنایا جائے، شرمیلا فاروقی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی خوشخبری حریم فاروق یونیورسٹی میں لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار سعود قاسمی کا نادیہ خان پر شوبز میں تنازعات بڑھانے کا الزام شاہ ویر جعفری کی پہلی ٹی وی پرفارمنس، مداحوں کے دلچسپ تبصرے کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کی خبر مسترد کردی ورلڈکپ 2027، پاک بھارت میچ کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹکٹ درخواستیں گرلز ہاکی کی تربیت کیلئے دو غیرملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے حسن نواز کی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں 62 درجے شاندار ترقی عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری تسلیم کر رہے ہیں: وزیر خزانہ پنشن بچت کنندگان کیلئے کم لاگت سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ متعارف پاکستان جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کی مین لائن ون منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت زیلنسکی کا روس کی یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کا دعویٰ ایران کیخلاف جنگ، 81 امریکی فوجی طیارے تباہ یا متاثر: رپورٹ سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان خبر

ون ڈے کرکٹ میں ایک روز میں چھ سنچریز کا نیا عالمی ریکارڈ

ون ڈے کرکٹ میں ایک روز میں چھ سنچریز کا نیا عالمی ریکارڈ

لندن ( سپورٹس ڈیسک) ون ڈے کرکٹ میں ایک ہی روز کے دوران سب سے زیادہ سنچریز بننے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے تین ون ڈے میچز میں مجموعی طور پر 6 سنچریز اسکور کی گئیں، جو ایک دن میں بننے والی سب سے زیادہ ون ڈے سنچریز ہیں۔ان میں سب سے زیادہ 3 سنچریز ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بنیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز نے 101 رنز کی اننگز کھیلی۔جواب میں بھارتی کپتان شبمان گل نے 110 جبکہ ویرات کوہلی نے ریکارڈ ساز ناقابلِ شکست 139 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں 2 سنچریز بنیں۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے 103 اور ڈیوڈ ملر نے 142 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ میں انگلش اوپنر ٹام بینٹن نے 126 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہیں اور یوں اس منفرد ریکارڈ میں ان کا کوئی کھلاڑی شامل نہ ہوسکا۔