تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

صومالیہ: اغوا شدہ آئل ٹینکر کے 10 پاکستانیوں سمیت عملہ 40 روز بعد بھی یرغمال

صومالیہ: اغوا شدہ آئل ٹینکر کے 10 پاکستانیوں سمیت عملہ 40 روز بعد بھی یرغمال

کراچی ، موغادیشو (پاکستان خبر) صومالی قزاقوں کے قبضے میں موجود آئل ٹینکر “آنر 25” کے اغوا کو 40 روز مکمل ہو گئے ہیں، تاہم 10 پاکستانیوں سمیت تمام یرغمالی اب تک رہا نہیں ہو سکے۔رپورٹ کے مطابق 21 اپریل کو صومالی قزاقوں نے آئل ٹینکر پر حملہ کر کے اسے اپنے قبضے میں لے لیا تھا اور عملے کے 17 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ یرغمال بنائے جانے والوں میں 10 پاکستانی، 4 انڈونیشیائی، ایک بھارتی اور ایک میانمار کا شہری شامل ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق صومالی حکومت آئل ٹینکر کے مالک کے ذریعے قزاقوں سے مذاکرات کر رہی ہے، تاہم اب تک ان مذاکرات میں کوئی قابل ذکر پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قزاقوں نے ابتدا میں 10 لاکھ ڈالر اور بعد ازاں 40 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا، لیکن بات چیت تاحال بے نتیجہ ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ آئل ٹینکر اس وقت صومالیہ کے ساحل کے قریب لنگر انداز ہے اور صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق صومالی حکومت نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ یرغمال پاکستانیوں کی رہائی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے، اور اس حوالے سے پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کیا گیا ہے۔