ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف گلوکار سونو نگم نے ممبئی کے علاقے اندھیری ویسٹ میں مجموعی طور پر 17 کروڑ بھارتی روپے مالیت کے تین کمرشل دفاتر خرید لیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دفاتر لوکھنڈوالا روڈ پر واقع سندروان کمپلیکس کی ایسٹن عمارت میں موجود ہیں، جن کی خریداری کے بعد 6 اگست کو رجسٹریشن مکمل کی گئی۔دستاویزات کے مطابق سونو نگم نے پہلی منزل پر واقع دو متصل کمرشل دفاتر 16 کروڑ بھارتی روپے میں خریدے، جن پر 96 لاکھ روپے ڈیوٹی ادا کی گئی۔اس کے علاوہ گلوکار نے عمارت کے بیسمنٹ میں اسٹیک پارکنگ نظام کے تحت چار گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہیں بھی حاصل کیں۔ایک اور لین دین میں سونو نگم نے اسی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع دفتر ایک کروڑ بھارتی روپے میں خریدا، جس پر 6 لاکھ روپے ڈیوٹی عائد ہوئی۔