تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ایران میں دھماکوں کی آوازیں، اسرائیلی فضائی حملوں کی تصدیق

ایران میں دھماکوں کی آوازیں، اسرائیلی فضائی حملوں کی تصدیق

 تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے مختلف شہروں تہران، تبریز، اصفہان اور کرج میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق اس کی فضائیہ نے مغربی اور وسطی ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو جوابی کارروائی سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی حملوں سے کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اس لیے امید ہے کہ صورتحال مزید نہ بگڑے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر کو ایران پر ممکنہ کارروائی سے آگاہ کیا تھا، جس پر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر ایسا ہوا تو امریکا اس میں براہ راست حصہ نہیں لے گا۔خطے میں حالیہ پیش رفت کے بعد صورتحال انتہائی حساس قرار دی جا رہی ہے اور عالمی سطح پر اس پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔