تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں 67 رنز سے ہرا دیا

جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں 67 رنز سے ہرا دیا

 لاہور( سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا نے اہم فاسٹ بولرز کی عدم موجودگی کے باوجود پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 67 رنز سے شکست دے دی۔ڈربن میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 297 رنز بنائے۔ میتھیو بریٹزکے نے شاندار سنچری اسکور کی، جبکہ مارکو جینسن نے 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے ان کے ساتھ 107 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ بریٹزکے ابتدائی 14 ون ڈے اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ بیٹنگ سے اچھا آغاز کیا اور ابتدائی 10 اوورز میں 90 رنز بنا لیے، تاہم کیشو مہاراج اور بیورن فورٹوئین کی اسپن بولنگ نے میچ کا رخ بدل دیا۔دونوں اسپنرز نے مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جینسن اور دیگر جنوبی افریقی بولرز نے بھی اہم مواقع پر وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کی آخری 9 وکٹیں 101 رنز کے دوران گر گئیں اور پوری ٹیم 232 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔