لاہور( سپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو 16 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز فیصلہ کن مرحلے میں پہنچا دی۔ہیڈنگلے میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 321 رنز بنائے۔ کپتان کوشال مینڈس نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 100 گیندوں پر 121 رنز بنائے، جبکہ کامندو مینڈس نے 54، پون رتنائیکے نے 48 اور جینتھ لیاناگے نے 32 رنز بنائے۔جواب میں انگلینڈ نے بین ڈکٹ اور ٹام بینٹن کی 143 رنز کی ابتدائی شراکت سے اچھا آغاز کیا۔ جوز بٹلر نے 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، تاہم ہیمسٹرنگ کی تکلیف کے باعث انہیں ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا۔بٹلر کے آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکن بولرز نے میچ پر گرفت مضبوط کرلی۔ دونیتھ ویلالاگے نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کو 9 وکٹوں پر 305 رنز تک محدود کردیا۔یہ انگلینڈ کی سرزمین پر سری لنکا کی 7 سال بعد پہلی ون ڈے فتح ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ اتوار کو اوول میں کھیلا جائے گا۔