تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارشوں سے تباہی، 2 افراد جاں بحق، 31 زخمی

خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارشوں سے تباہی، 2 افراد جاں بحق، 31 زخمی

پشاور(پاکستان خبر)خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کے باعث دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات میں اب تک 2 افراد جاں بحق جبکہ 31 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والی تیز ہواؤں، آندھی اور بارش سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آندھی، بارش اور بعض مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے نتیجے میں اموات اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جاں بحق افراد میں 2 مرد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 7 خواتین، 16 مرد اور 8 بچے شامل ہیں۔حادثات پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور بنوں سمیت مختلف اضلاع میں پیش آئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔متعلقہ حکام نے متاثرہ علاقوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور امدادی کارروائیوں کو تیز کیا جائے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش اور تیز ہواؤں کا موجودہ سلسلہ 5 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا اطلاع کے لیے 1700 پر رابطہ کریں۔