تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

حفاظتی اقدامات کے باوجود یوٹیوب پر بچوں کو نقصان دہ مواد کی سفارشات جاری، تحقیق

حفاظتی اقدامات کے باوجود یوٹیوب پر بچوں کو نقصان دہ مواد کی سفارشات جاری، تحقیق

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک)حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ حفاظتی اقدامات اور نئے ضابطوں کے نفاذ کے باوجود یوٹیوب بچوں کو کھانے کی خرابیوں سے متعلق نقصان دہ مواد تجویز کر رہا ہے۔سینٹر فار کاؤنٹرنگ ڈیجیٹل ہیٹ (سی سی ڈی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ آن لائن حفاظتی قوانین کے بعد یوٹیوب کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے، تاہم پلیٹ فارم اب بھی کم عمر صارفین کو غیر صحت مند ڈائٹنگ، غیر ضروری وزن کم کرنے اور کم غذائیت والی خوراک سے متعلق ویڈیوز تجویز کر رہا ہے۔تحقیق کے مطابق یہ سفارشات یوٹیوب کے "اپ نیکسٹ" الگورتھم کے ذریعے سامنے آئیں۔ اس مقصد کے لیے امریکا، برطانیہ اور یورپ میں 13 سالہ بچی کے فرضی اکاؤنٹس بنا کر یوٹیوب کے سفارشی نظام کا جائزہ لیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 کے مقابلے میں نقصان دہ مواد کی سفارشات میں نمایاں کمی آئی ہے اور اب ایسی سفارشات کی شرح ہر 9 سفارشات میں ایک رہ گئی ہے، تاہم محققین کے مطابق بچوں کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔یہ تحقیق برطانیہ کے آن لائن سیفٹی ایکٹ، یورپی یونین کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ اور یوٹیوب کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے حفاظتی اقدامات کے بعد ان کی مؤثریت کا جائزہ لینے کے لیے کی گئی۔