تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ٹیکس مقدمات کے فوری فیصلے وقت کی اہم ضرورت ہے، عدالتی پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس

ٹیکس مقدمات کے فوری فیصلے وقت کی اہم ضرورت ہے، عدالتی پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس

اسلام آباد( پاکستان خبر)اسلام آباد میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹیکس مقدمات کے بروقت فیصلوں اور عدالتی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کے چیئرمین شاد محمد خان اور چیئرمین ایف بی آر شریک ہوئے، جبکہ ہائیکورٹس کے نامزد ججز نے ویڈیو رابطے کے ذریعے شرکت کی۔چیف جسٹس نے اس موقع پر کہا کہ ٹیکس تنازعات کا مؤثر اور بروقت حل عوامی اعتماد کے فروغ اور طرز حکمرانی میں بہتری کے لیے نہایت ضروری ہے۔اجلاس کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپنے حالیہ فیصلے کے حوالے سے فورم کو آگاہ کیا، جس میں ٹیکس مقدمات کے طریقہ کار میں موجود رکاوٹوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اصلاحی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔اجلاس میں ادارہ جاتی ہم آہنگی بڑھانے اور نظام کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔