تازہ ترین
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی کنٹرول یقینی بنایا جائے، شرمیلا فاروقی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی خوشخبری حریم فاروق یونیورسٹی میں لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار سعود قاسمی کا نادیہ خان پر شوبز میں تنازعات بڑھانے کا الزام شاہ ویر جعفری کی پہلی ٹی وی پرفارمنس، مداحوں کے دلچسپ تبصرے کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کی خبر مسترد کردی ورلڈکپ 2027، پاک بھارت میچ کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹکٹ درخواستیں گرلز ہاکی کی تربیت کیلئے دو غیرملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے حسن نواز کی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں 62 درجے شاندار ترقی عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری تسلیم کر رہے ہیں: وزیر خزانہ پنشن بچت کنندگان کیلئے کم لاگت سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ متعارف پاکستان جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کی مین لائن ون منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت زیلنسکی کا روس کی یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کا دعویٰ ایران کیخلاف جنگ، 81 امریکی فوجی طیارے تباہ یا متاثر: رپورٹ سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان خبر

دی پنڈیز کی محمد رضوان سے متعلق منسوب بیان کی تردید

دی پنڈیز کی محمد رضوان سے متعلق منسوب بیان کی تردید

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز دی پنڈیز نے کرکٹر محمد رضوان سے متعلق اپنے مالک احسان طاہر سے منسوب بیانات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے وضاحت جاری کردی۔فرنچائز کے مطابق احسان طاہر نے محمد رضوان اور این سی سی آئی اے کے معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، جبکہ ان سے منسوب کرکے شائع کیے جانے والے بیانات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔دی پنڈیز نے وضاحتی بیان میں کہا کہ احسان طاہر سے منسوب مواد کی غیر مجاز اشاعت اور غلط نسبت کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔فرنچائز نے متعلقہ میڈیا ادارے سے مطالبہ کیا کہ منسوب بیان فوری طور پر واپس لے کر واضح تصحیح جاری کی جائے اور عوامی طور پر معذرت بھی کی جائے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ احسان طاہر اور دی پنڈیز کے مفادات اور ساکھ کے تحفظ کیلئے مناسب قانونی و دیگر اقدامات کا حق محفوظ رکھا گیا ہے۔