تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

آئیووا میں افسوسناک فائرنگ، ایک شخص نے 6 افراد کو قتل کر کے خودکشی کر لی

آئیووا میں افسوسناک فائرنگ، ایک شخص نے 6 افراد کو قتل کر کے خودکشی کر لی

ہیوسٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست آئیووا کے ایک علاقے میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق 4 لاشیں ایک گھر سے جبکہ مزید 2 لاشیں قریبی مقامات سے برآمد ہوئیں۔ مرنے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم معاملے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس نے حملہ آور کی شناخت 52 سالہ ریان فیلس مکفارلینڈ کے نام سے کی ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود تھا، تاہم مقتولین کی مکمل شناخت اور عمریں ابھی واضح نہیں کی جا سکیں۔واضح رہے کہ مسکاٹائن شہر تقریباً 24 ہزار آبادی پر مشتمل ہے اور یہ ریاست آئیووا کے دارالحکومت ڈیس موئنز سے تقریباً 155 میل مشرق میں واقع ہے۔