تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان

لاہور( کامرس ڈیسک) پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 22 روپے کمی کے فیصلے کے بعد ٹرانسپورٹ شعبے نے بھی کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ کرایوں میں 5 فیصد کمی کی جائے گی تاکہ عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شیر علی چوہدری نے کہا کہ حکومت کے فیصلے کے بعد ٹرانسپورٹرز بھی عوام کو ریلیف دینے کے لیے تیار ہیں۔ ان کے مطابق یہ اقدام عید کے موقع پر ایک مثبت پیش رفت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ مل کر عوام کو سہولت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اعلان کے مطابق نئے کم کیے گئے کرائے آج رات بارہ بجے سے نافذ العمل ہوں گے، جس کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے موجودہ کرایوں میں 5 فیصد کمی ہو جائے گی۔معاشی ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے اثرات اگر مختلف شعبوں میں منتقل ہوں تو اس سے عام صارفین کو براہِ راست ریلیف مل سکتا ہے۔