تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایران سے مذاکرات کیلئے کوئی جلدی نہیں، ٹرمپ کا واضح اعلان

ایران سے مذاکرات کیلئے کوئی جلدی نہیں، ٹرمپ کا واضح اعلان

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کیلئے امریکا نے کوئی مدت مقرر نہیں کی اور واشنگٹن تہران سے بات چیت کیلئے جلد بازی کا شکار نہیں۔عرب ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو مذاکرات میں واپسی کیلئے کوئی آخری مہلت نہیں دی گئی، امریکا اپنی مرضی کے مطابق وقت کا انتخاب کرے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا بڑی کامیابی حاصل کررہا ہے، جبکہ ایران کو بڑھتی مہنگائی، معاشی مشکلات اور حکومتی پالیسیوں کے باعث مسائل کا سامنا ہے۔ٹرمپ کے مطابق ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ اور فوجی کارروائی، دونوں مؤثر ثابت ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ جمعے کو امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع کیے جانے کو 6 ماہ مکمل ہوجائیں گے۔ ٹرمپ نے جنگ کے آغاز کے بعد کئی مرتبہ تنازع جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کی تھی، حتیٰ کہ ایک موقع پر اسے 4 سے 6 ہفتوں میں ختم ہونے کا امکان بھی بتایا تھا۔جون میں امریکا اور ایران کے درمیان 60 روزہ مفاہمتی یادداشت طے پائی تھی، جس میں آبنائے ہرمز کی آمدورفت، پابندیوں میں نرمی اور ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات سمیت مختلف امور شامل تھے، تاہم یہ معاہدہ رواں ماہ کے آغاز میں ختم ہوگیا۔