تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ٹرمپ کا ایران کو انتباہ، کسی حملے کی صورت میں سخت جواب دینے کی دھمکی

ٹرمپ کا ایران کو انتباہ، کسی حملے کی صورت میں سخت جواب دینے کی دھمکی

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کو نشانہ بنانے کے لیے ایک ہزار میزائل تیار رکھے ہیں اور کسی بھی حملے کی صورت میں فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کی حکومت کی جانب سے انہیں قتل کرنے یا قتل کی کوشش کی صورت میں امریکی میزائل داغ دیے جائیں گے، جبکہ اس کے بعد مزید ہزاروں میزائل استعمال کیے جا سکتے ہیں۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج کو ایران کے خلاف کارروائی کے لیے مکمل تیاری کے احکامات دیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہر فوجی اقدام کے لیے مکمل طور پر تیار، بااختیار اور صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ ایران کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اپنے خلاف کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں مخصوص ہدایات چھوڑ دی ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران طویل عرصے سے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر کوئی واقعہ پیش آیا تو ایران کو ایسی بمباری کا سامنا کرنا پڑے گا جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔واضح رہے کہ اسرائیل نے حال ہی میں امریکی صدر کے خلاف مبینہ ایرانی سازش سے متعلق انٹیلی جنس معلومات حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا کوئی نیا منصوبہ نہیں، بلکہ تہران کئی برسوں سے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔دوسری جانب امریکی نیوز ادارے ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے متوقع ہیں، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران نے جنگ بندی معاہدے سے متعلق اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کیں، تاہم امریکا اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔