لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی گرلز ہاکی ٹیموں کے تربیتی کیمپ کی نگرانی کے لیے نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے کوچز رچرڈ سنائیر اور رابرٹ جسٹس لاہور پہنچ گئے۔ دونوں غیرملکی ماہرین کی ذمہ داری نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کی تربیت اور کھیل میں ان کی صلاحیتیں نکھارنا ہوگی۔ ان کے تجربے اور مہارت کو خواتین ہاکی کے فروغ اور مستقبل میں بہتری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دونوں کوچز کا ملک آمد پر خیرمقدم کیا۔