تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا قوم سازی میں اساتذہ کے کردار کو خراجِ تحسین امریکی سینیٹر کا ایران سے سفارتی معاہدے کو ترجیح دینے پر زور تبدیلی گالیوں سے نہیں، کام کرکے دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد بن سکتا ہے: مریم نواز خواجہ آصف کے پی حکومت سے دہشت گردی پر 8 سوالات بلغاریائی حکمران زار سیموئیل کی باقیات 60 سال بعد وطن واپس سعودی تنصیبات پر حوثی حملے، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا صحت اور فارما شعبے میں خود انحصاری، برآمدات بڑھانے کیلئے اہم پیش رفت ملکی برآمدات 30.139 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، 45 فیصد اضافہ پاکستان کی معاشی پوزیشن مضبوط، آئی ایم ایف سے نکلنے کا موقع سرکاری قرضے 10 سال میں 340 فیصد بڑھ گئے، حجم 86.7 کھرب روپے ایران کی سخت وارننگ، حملے کیلئے سرزمین استعمال ہوئی تو جواب مختلف ہوگا اداکارہ نوال پرویز ملک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس 45 منٹ میں فروخت ہوگئے انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں دبئی میں صبا قمر اور راکھی ساونت کی اچانک ملاقات
پاکستان خبر

پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں دو غیر ملکی کنسلٹنٹس متوقع

پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں دو غیر ملکی کنسلٹنٹس متوقع

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی شمولیت کا امکان ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ سے بات چیت جاری ہے اور انہیں بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مارٹن گپٹل سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں فیلڈنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری دینے کے حوالے سے معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔مارٹن گپٹل کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔شان ٹیٹ 2022-23 میں پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں، جبکہ حال ہی میں وہ بنگلادیش کی ٹیم کے ساتھ وابستہ تھے۔ تاہم انہوں نے خاندانی مصروفیات کے باعث تینوں فارمیٹس کی کوچنگ سے معذرت کرلی تھی۔خیال رہے کہ ایشلے نوفکے کے استعفے کے بعد پی سی بی نے بولنگ کوچ کی آسامی کے لیے اشتہار دیا تھا، جبکہ فیلڈنگ کوچ کے عہدے کے لیے بھی درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔