تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ

مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ

لاہور( کامرس ڈیسک) ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے مارچ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر تیل کی فروخت تقریباً 13 فیصد بڑھ گئی، جس کا سبب عید کی تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران عوام کے سفر میں اضافہ بتایا گیا ہے۔پن بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث بجلی گھروں نے فرنس آئل کی خریداری میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طلب مزید بڑھ گئی۔ مارچ میں پٹرول کی فروخت فروری کے مقابلے میں 8 فیصد بڑھ کر 6 لاکھ 70 ہزار ٹن تک پہنچ گئی، جبکہ فروری میں یہ 6 لاکھ 20 ہزار ٹن تھی۔ اسی طرح ڈیزل کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا اور مارچ میں یہ 5 لاکھ 90 ہزار ٹن رہی، جو فروری میں 5 لاکھ 20 ہزار ٹن تھی۔فرنس آئل کی فروخت میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، مارچ میں فروخت 90 ہزار ٹن تک پہنچ گئی جبکہ فروری میں یہ صرف 40 ہزار ٹن تھی۔حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی بچت کے لیے مختلف اقدامات اور تعطیلات دی تھیں، تاہم تعطیلات کے دوران عوام کے سفر میں اضافے نے پٹرولیم مصنوعات کی طلب کو مزید بڑھا دیا۔ ماہرین کے مطابق اگر توانائی کے متبادل ذرائع میں بہتری نہ آئی تو آئندہ مہینوں میں بھی تیل کی طلب میں اضافہ جاری رہ سکتا ہے۔