تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

روسی سیٹلائٹس کی خلا میں غیر معمولی قربت

روسی سیٹلائٹس کی خلا میں غیر معمولی قربت

ماسکو( ویب ڈیسک) روس کے فوجی سیٹلائٹس خلا میں ایک پراسرار اور غیر معمولی حرکت کرتے ہوئے ایک دوسرے کے انتہائی قریب آ گئے۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق روس کے دو فوجی سیٹلائٹس کو خلا میں اس وقت دیکھا گیا جب وہ ایک دوسرے کے اتنے قریب آ گئے کہ ان کے درمیان فاصلہ صرف چند میٹر رہ گیا، جس نے عالمی ماہرین کی توجہ حاصل کر لی۔یہ دونوں سیٹلائٹس فروری 2025 میں روس کے خلائی ادارے کی جانب سے خلا میں بھیجے گئے تھے۔ حالیہ مشاہدے کے دوران یہ تقریباً 585 کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں گردش کرتے ہوئے ایک دوسرے کے قریب آئے۔خلائی نگرانی کرنے والی امریکی کمپنی کے مطابق یہ صورتحال معمول کی نہیں تھی بلکہ دونوں سیٹلائٹس کی حرکات انتہائی درست اور منظم انداز میں تھیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کوئی معمولی گزر نہیں بلکہ ایک پیچیدہ اور ممکنہ طور پر تجرباتی عمل ہو سکتا ہے۔ماہرین نے اس واقعے کے بعد خلا میں نگرانی اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے سوالات اٹھا دیے ہیں، جبکہ اس غیر معمولی قربت نے بین الاقوامی سطح پر خلائی سرگرمیوں پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔